خیبرپختونخوا میں سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمت کے لیے بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے بھر میں سرکاری نوکریوں کے لیے بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رواں سال مارچ میں اقتدار سنبھالنے کے بعد صوبے میں ہر قسم کی نوکریوں کے لیے بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp