سینٹرل جیل کراچی کے 248 قیدیوں نے مختلف تعلیمی سرٹیفکیٹس حاصل کرلیے

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قیدیوں کے لیے سینٹرل جیل کراچی میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 248 قیدیوں کو مختلف تعلیمی کورسز کی تکمیل پر سرٹیفکیٹس اور انعامات دیے گئے۔

قیدیوں کو یہ تعلیمی کورسز جیل انتظامیہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے کروائے تھے۔ قیدیوں میں وزیرجیل خانہ جات نے انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔

قیدیوں کو انگریزی اور چینی زبانوں اور کمپیوٹر سمیت مختلف کورسز کروائے گئے تھے۔

وزیرجیل خانہ جات علی حسن زرداری نے قیدیوں کی فلاح کے لیے کیے گئے اس اقدام کو سراہا۔

الخدمت کا جیل ووکیشنل،ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنانے کا اعلان

الخدمت فاؤنڈیشن کے سی ای او نوید علی بیگ نے جیل ووکیشنل اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنانے کا اعلان کیا۔

تقریب میں 248 قیدیوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے علاوہ پوزیشن لینے والے 12 طلبا کو 25 ہزار روپے فی کس بھی دیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp