امریکی ریاست سان ڈیاگو کے ایک چڑیا گھر نے میکسیکو اور وسطی امریکا سے تعلق رکھنے والے خطرے سے دوچار نایاب جانور بیئرڈز کے ہاں مادہ بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔
چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ 3 جون کو بیئرڈز لونا کے ہاں پیدا ہونے والا مادہ بچہ اب چڑیا گھر کے ہاتھی اوڈیسی سیکشن میں واقع ایک انکلوژر میں نمائش کے لیے رکھ دیا گیا ہے، جو کہ ایک نایاب نسل کا جانور ہے اور اس کی نسل آہستہ آہستہ معدوم ہوتی جا رہی ہے۔
چڑیا گھر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لونا اپنی بچی کے ساتھ آوازیں نکال رہی ہے اور ہر وقت اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ’ بیئرڈز کے مادہ بچے کو ’زومیز‘ (خوراک) ملنا شروع ہو گئی ہے اور وہ پتوں اور اپنی خوراک کو پہچاننا شروع ہو گیا ہے۔ ماں زیادہ تر وقت اپنی بچی کے ساتھ ہی گزارتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بیئرڈز کے ہاں بچی کی پیدائش کو بیئرڈز کے تحفظ کی کوششوں میں ایک سنگ میل کے طور پر سراہا جا رہا ہے، جس کے بارے میں بین الاقوامی یونین فار کنزرویشن آف نیچر ریڈ لسٹ میں خطرے سے دوچار جانوروں کی نایاب نسل قرار دیا ہے۔
چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ ان جانوروں کو کوسٹا ریکا میں شکار، کھیتی باڑی، مویشیوں کی چراگاہوں، پام آئل اور ربڑ کے باغات کو فروغ دینے کی وجہ سے خطرہ لاحق ہے۔