ایک 11 سالہ بھارتی لڑکی نے آئی فون کے لیے ایک ایپ بنائی ہے جس کے ذریعے آنکھوں کی بیماری کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ سے تعلق رکھنے والی لینا رفیق 10 سال کی عمر سے ’اوگلر آئی اسکین‘ نامی ایپلی کیشن پر کام کیا اور مطلوبہ ایپلی کیشن بنانے کے لیے چھ ماہ تک مختلف مضامین کا مطالعہ کیا۔
لینا رفیق کا دعوی ہے کہ اس کی اس کی بنائی ایپلی کیشن آرکس، میلانوما، پیٹریجیم اور موتیابند جیسی آنکھ کی بیماریوں کی تشخیص کرسکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کت مطابق ’اوگلر آئی سکین‘ آئی فون کے ذریعے اسکیننگ کے عمل سے آنکھوں کی بیماریوں کا پتا بخوبی لگا سکتی ہے۔
لینا رفیق کی جانب سے اپنی اس کامیابی کو لنکڈان پر شیئر کیا گیا جس نے صارفین کو کافی متاثر کیا اور انہوں نے ایپ کے حوالے سے مثبت رائے دی۔