ملٹری کالج آسٹریلیا سے ’میجر جنرل فنلے ایوارڈ‘ حاصل کرنے والے آفاق مشوانی کون ہیں؟

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتبار سے ہمیشہ ممتاز مقام کی حامل رہی ہیں، جب کہ اس کے جوانوں نے خواہ وہ بری افواج سے تعلق رکھتے ہوں، بحری یا فضائیہ سے، انہوں نے اندورن اور بیرون ملک، پاکستان اور اس کے عوام کا سر ہمیشہ فخر سے بلند کیا ہے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹ آفاق مشوانی کو رائل ملٹری کالج آسٹریلیا میں ان کی غیر معمولی کارکردگی پر میجر جنرل فنلے ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آفاق مشوانی نے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کے 147ویں طویل کورس میں گریجویشن کیا، ان کی تربیت کا اختتام رائل ملٹری کالج آسٹریلیا میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ہوا، جہاں انہیں ان کی شاندار کارکردگی پر میجر جنرل فنلے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آفاق مشوانی کی یہ کامیابی اس لیے اہم ہے کہ وہ یہ باوقار ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کیڈٹ ہیں، ان کی کامیابی کو ملک بھر میں سراہا جارہا ہے کہ کیڈٹ آفاق مشوانی کی یہ کامیابی پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک تحریک ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان ایئر فورس کے آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں اعزازی شمشیر جیتی تھی۔

آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں بہترین اور غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور تربیت کے دوران تعلیمی میدان میں ترقی کی منازل طے کیں۔

انہوں نے بیرون ملک اکیڈمی میں فوجی مشقوں اور تعلیمی میدان میں مسلسل بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے اعتراف میں آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی نے آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ کو ان کی بہترین کارکردگی اور غیر متزلزل عزم و حوصلے کے صِلے میں اعزازی شمشیر سے نوازا تھا، جو پاکستان اور اس کے عوام کے لیے اعزاز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp