سونے اور چاندی سے بنا اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا دعوت نامہ وائرل

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی ہونے جا رہی ہے جس نے دنیا بھرکی توجہ اپنی جانب کر رکھی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا دعوت نامہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا جسے سونے اور چاندی سے بنایا گیا ہے۔

وائرل ہونے والے شادی کے دعوت نامے میں چاندی کا مندر اور اس میں سونے سے بنی مختلف ہندو دیوتاؤں کی مورتیاں شامل ہیں۔ شادی کے دعوت نامے کے باکس کو کھولنے پر اس کے پس منظر میں ہندی منتر گونجتے ہیں۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کارڈ کے ساتھ دیگر تحائف بھی شامل ہیں جس میں کمشیری شال بھی شامل ہے، مندر اور مورتیوں کے علاوہ شادی کی تقریبات کی تفصیلات بتانے کے لیے ایک کتاب نماں کارڈ تیار کیا گیا ہے جس کے ہر صفحے پر ہندوؤں کے دیوتاؤں کی تصویر کے ساتھ تقریب کے حوالے سے تفصیلات درج ہیں۔

شادی کے کارڈ کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں کسی کا کہنا ہے کہ یہ ان کا پیسہ ہے وہ جیسے چاہیں اس کا استعمال کریں جبکہ کئی صارفین ان پر تنقید کرتے نظر آئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ میری پوری شادی کا بجٹ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز 12 جولائی کو شبھ ویواہ یا شادی کی تقریب سے ہوگا۔ اس کے بعد 13 جولائی کو شبھ آشیرواد، نعمتوں کے شکرانے کی تقریب منعقد ہوگی۔ اور14 جولائی کو شادی کے استقبالیے کے ساتھ تقریبات کا اختتام ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ شادی کے سلسلے میں امبانی خاندان نے پہلے بھارت کے گاؤں جام نگر میں تین روزہ پری ویڈنگ جشن کا انعقاد کیا تھا جس میں دنیا کی امیر ترین اور معروف شخصیات نے شرکت اور نامور فنکاروں نے پرفارم کیا تھا۔

بعد ازاں امبانی خاندان نے ایک عظیم الشان کروز پارٹی کی میزبانی کی تھی جو 29 مئی کو اٹلی میں شروع اور 1 جون کو فرانس میں اختتام پذیر ہوئی تھی۔ اس تقریب میں کیٹی پیری، بیک اسٹریٹ بوائز اور دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp