9مئی کے نامزد ملزمان کا قیمتی سامان چوری، پولیس کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے ایک پولیس کانسٹیبل کے خلاف 9 مئی کی توڑ پھوڑ کے ملزمان سے چھینے گئے 33 موبائل فون سیٹ اور دیگر قیمتی سامان فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ مدعی کی جانب سے درخواست دائر ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ملک اعجاز آصف کے حکم پرمقدمہ درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متعلقہ پولیس افسران نے مبینہ طور پر محکمانہ انکوائری کے بعد معاملہ چھپا دیا تھا، اس سے قبل مندرا پولیس نے بھی خزانے کے ایک کیس میں غبن کا ارتکاب کیا تھا۔ تاہم، یہ اپنی نوعیت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں شمس آباد پولیس اسٹیشن میں درج 9 مئی کو انٹیلی جنس دفتر پر حملے کے ملزمان نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے موبائل اور قیمتی سامان چوری ہوچکے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل صداقت نے گرفتار ملزمان سے قیمتی موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرکے نیو ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع مقامی مارکیٹ میں فروخت کی تھیں۔ کئی اہم شواہد بشمول گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس، برطانیہ کے ورک ویزا، قومی شناختی کارڈ، اور ملزمان کے بینک ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز پولیس اسٹیشن میں جمع نہیں کروائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں ملوث ملزم نے پولیس حکام کے سامنے شکایت درج کرائی، جس نے راول ڈویژن کے ایس پی کو معاملے کی انکوائری کرنے کے لیے کہا، تاہم افسران نے مبینہ طور پر معاملے کو چھپائے رکھا۔ اس کے بعد مدعی نے عدالت میں اپیل کی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا میں اسلحہ کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ، حکومت متحرک

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے معروف کاروباری شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے منگنی کرلی

ٹرمپ مغربی کنارے کے الحاق کی اجازت نہیں دیں گے اور وہاں تشدد ختم ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، جینیفر لوکیٹا

سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برفباری

واریئر ڈیویڈنڈ: ٹرمپ نے لاکھوں امریکی فوجیوں کو فی کس 1,776 ڈالر دینے کا اعلان کردیا

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی