عدالتی فیصلوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان کا 9مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان پی ٹی آئی

اتوار 23 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف  کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے  بعد ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد فرخ فرید بلوچ کا فیصلہ حق اور صداقت کی فتح ہے۔عدل کے دونوں ایوانوں نے اپنے فیصلوں کے ذریعے ریاست کو جھنجھوڑا ہے۔

ترجمان کے مطابق  کوئی ابہام باقی نہیں کہ 9 مئی کے واقعات کا چیئرمین عمران خان یا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔ثابت ہوچکا کہ ہائیکورٹ سے غیرقانونی اور غیرآئینی گرفتاری کے ذریعے عمران خان اور تحریک انصاف کو 9 مئی کی سازش کا نشانہ بنایا گیا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے واضح فیصلوں کے بعد 9 مئی کی سازش کی آزادانہ اور اعلیٰ سطحی تحقیقات اہم ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف کم و بیش 180 مقدمات اسی طرح جعلی اور انتقام پر مبنی ہیں۔

ترجمان کے مطابق وقت آگیا ہے کہ بیجا نفرت و انتقام کو ترک کرکے ریاست اپنی ترجیحات ازسرِ نو مُرتّب کرے۔ تحریک انصاف کو کچلنے اور چیئرمین سمیت اس کے کارکنان اور ذمہ داران کو نشانۂ انتقام بنانے کی بجائے آئین، جمہوریت اور بنیادی حقوق کو بحال کیا جائے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات پر جاری کارروائیاں روک کر جیلوں میں بدترین حالات میں قید مرد و خواتین سیاسی قیدی فوری رہا کئے جائیں۔ جھوٹے اور جعلی مقدمات میں عدالتوں کا وقت اور ریاستی وسائل ضائع کرنے کی بجائے نظامِ عدل کو مؤثر بنانے کی فکر کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم