بھارتی اداکارہ حنا خان میں کینسر کے تیسرے درجے کی تشخیص، دعاؤں کی اپیل

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

حنا خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان سے پیار کرتے ہیں وہ انہیں بتانا چاہتی ہیں کہ ان میں اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے لیکن اس موذی مرض کی تشخیص کے باوجود وہ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے پرعزم اور مضبوط ہیں۔


اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا علاج شروع ہو گیا ہے اور چھاتی کے کینسر کو شکست دینے کے لیے وہ ہر جنگ لڑیں گی ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ کینسر جیسے مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں اللہ کی ذات اور اپنی مضبوطی پر بہت یقین ہے۔ آخر میں اُنہوں نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل بھی کی۔

حنا خان کے کینسر کے انکشاف کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی صحتیابی کے لیے دعائیہ پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp