نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دو طرفہ تعلقات میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، نائب وزیراعظم نے حج پر بہترین انتظامات کو سراہا

بعد ازاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے بھی ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے حج کے دوران حجاج کو دی جانے والی سہولیات کو بھی سراہا۔

امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط سیکیورٹی، اقتصادی شراکت داری پر زور

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سکیورٹی اور اقتصادی شراکت داری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جدید ترین چھوٹے ہتھیاروں اور مواصلاتی آلات کی ضرورت ہے۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سالانہ پاکستان کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقائی سلامتی اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر کی مخالفت کے لیے بہت اہم ہے جو امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو بھی خطرے میں ڈالنے کا باعث ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو اپنے تعلقات کی بحالی، مضبوط سیکیورٹی روابط برقرار رکھنے، انٹیلی جنس تعاون کو بڑھانے، جدید فوجی پلیٹ فارمز کی فروخت دوبارہ شروع کرنے اور پاکستان کے امریکی ساختہ د دفاعی سازوسامان کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے سرمایہ کاری جاری رکھنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp