رضوان سعید شیخ امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات، دفتر خارجہ

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے سینیئر سفارتکار رضوان سعید شیخ کو امریکا میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کردیا ہے، مطابق فرانس میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد کو نیویارک میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل نمائندہ برائے اقوام متحدہ تعینات کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ ادارہ برائے تزویراتی مطالعہ جات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی خارجہ پالیسی کی ترجیحات پر روشنی ڈالی، وزیر خارجہ نے بھارت کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جس میں دونوں ممالک کے دیرینہ مسائل بشمول مسئلہ کشمیر شامل ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے عالمی معاملات بشمول جموں و کشمیر و فلسطین اقتصادی و ماحولیاتی چیلینجز اور کثیرالجہتی اداروں کی کمزوری پر تحفظات کا اظہار کیا۔

پاکستان اور سویڈن کا باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سویڈن نے 26 جون کو باہمی مشاورت کی، فریقین نے باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

امریکی ایوانِ نمائندگان کی قرارداد کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان نےامریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد کی منظوری کا نوٹس لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے قرارداد نمبر 901 پر اظہار افسوس کرتے ہیں، ہم امریکی کانگریس کی قرارداد کا نہ تو خیرمقدم کرتے ہیں نہ ہی اس کو تسلیم کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے امریکا سے بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں، بدقسمتی سے امریکی کانگریس نے زمینی حقائق کو جانے بغیر قرارداد منظور کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے، امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے، جو کہ قابل قبول نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں دخل نہ دینے کی پالیسی پر کار بند رہا جائے تو ممالک کے درمیان بہتر تعلقات قائم رہتے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوجوں کی جانب سے بلا امتیاز بمباری کی شدید مذمت

ممتاز زہر بلوچ نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بلاامتیاز بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق غضب کرنے کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کو غضب کرنے کے تسلسل کی مذمت کرتے ہیں۔ ’ہم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ بار کے انتخابات کو روکنے کی مذ مت کرتے ہیں۔‘

امریکا میں نیا پاکستانی سفیر

ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ اے ڈی رضوان سعید شیخ کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل نمائندہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فرانس میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد کو نیویارک میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل نمائندہ برائے اقوام متحدہ تعینات کیا گیا ہے۔

پاکستان دوحہ مزاکرات میں شرکت کرے گا

ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ پاکستان دوحہ مزاکرات میں شرکت کرے گا، دوحہ مزاکرات میں پاکستان کی نمائندگی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان آصف درانی اور افغانستان میں سفیرعبید نظامانی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز