کیا یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ ہورہا ہے؟

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی خبروں پر وزارت خزانہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی ایسے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پیٹرولیم لیوی میں یکم جولائی 2024 سے اضافہ نہیں ہورہا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی بلکہ مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ ہم عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ سے آگاہ ہیں، عوام افواہوں پر یقین نہ کریں۔

واضح رہے کہ میڈیا پر یہ خبریں زیرِگردش ہیں کہ حکومت پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا فیصلہ کرچکی ہے جس کے نتیجے میں یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp