گھر کے صحن میں شرارتیں کرتے جنگلی ریچھ کی ویڈیو وائرل

منگل 28 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیویارک کے ایک گھر کے صحن میں مختلف حیران کن شرارتیں کرتے ہوئے جنگلی ریچھ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ دلچسپ واقعہ نیویارک کے ’واپِنگرز فالز‘ نامی گاؤں کی رہائشی خاتون اینا کوری واٹسن نے ایک روز اچانک اپنے گھر کے صحن میں ایک جنگلی ریچھ کو دیکھا جو مختلف شرارتیں کر رہا تھا۔ خاتون نے فوراً موبائل اٹھایا، اور ویڈیو بنانا شروع کردی۔ پھر اسے یوٹیوب پر پوسٹ کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے رنگ کا ریچھ فٹ بال سے کھیلتے کھیلتے گھاس پر لیٹ جاتا ہے۔

پھر صحن میں پڑے ہوئے پانی کے پائپ کو منہ سے کھینچ کر ایک جگہ اکھٹا کر تے کرتے گھاس پر لیٹ جاتا ہے، پھر پائپ کو منہ میں ڈال لیتا اور اس کے ساتھ اٹھکھیلیاں کرنے لگتا ہے۔

یہی نہیں جب پائپ سے کھیلتے کھیلتے اُس کا جی بھر جاتا ہے تو وہ صحن میں لگے جمپنگ جھولے میں چلا جاتا ہے اور اُس کا بھی اندر سے معائنہ کر کے باہر آجاتا ہے۔

پھر ریچھ کو پتہ نہیں کیا سوجھتی ہے کہ وہ صحن میں رکھے ہوئے جھاڑو کو اٹھا لیتا ہے۔ شاید اُس نے سوچا ہو کہ کھیل کے بعد اب صحن کی صفائی کر لینا بہتر ہو گا۔

اینا کوری کا کہنا ہے کہ اس نے جب اپنے گھر کی کھڑکی سے صحن میں جھانکا تو وہ ایک کالے رنگ کے ریچھ کو صحن میں رکھی مخلتف چیزوں سے کھیلتا دیکھ کر حیران رہ گئی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ریچھ کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی، میں جانتی تھی کہ میں ایسا منظر دیکھ رہی ہوں جسے دوبارہ دیکھنا ممکن نہ ہو۔

خاتون نے کہا کہ ’میں نے فوراً اپنا فون اٹھایا اور ویڈیو بنانا شروع کر دی، اگرچہ مجھے اس سارے منظر پر یقین نہیں آرہا تھا۔

اینا کوری نے بتایا کہ ریچھ ان کے صحن میں چند گھنٹے تک کھیلتا رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ