مسلح افواج دہشتگردی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ایڈمرل نوید اشرف

ہفتہ 29 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشتگردی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

پاکستان نیول اکیڈمی میں 121 ویں مڈشپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران 70 مڈشپ مین اور 28 ایس ایس سی کیڈٹ پاس آؤٹ ہوئے، پاکستان نیوی کے 29 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے۔

ملکی و غیر ملکی کیڈٹس میں انعامات تقسیم

تقریب کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

لیفٹیننٹ نوید احمد کو مجموعی کارکردگی پر قائد اعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا،  مڈشپ مین عبداللہ وحید کو اعزازی شمشیر، مڈشپ مین آفتاب احمد کو اکیڈمی ڈرک دی گئی، آفیسر کیڈٹ محمد خبیب کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل دیا گیا۔

سری لنکا سے تعلق رکھنے والے آفیسر کیڈٹ تمیوتھینا کون کو چیف آف دی نیول سٹاف گولڈ میڈل دیا گیا، آفیسر کیڈٹ محمد دانش کو کمانڈنٹ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

ایڈمرل نوید اشرف کا خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ٹریننگ مکمل کرنے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان نیول اکیڈمی معیاری تربیت فراہم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیڈٹس جدید ٹرینڈز سے خود کو آراستہ کریں، امید ہے دوست ممالک کے کیڈٹس تعلقات کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں گے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے مزید کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، مسلح افواج دہشتگردی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟