اسلام آباد اور لاہور میں آٹھ، 8 مریضوں میں کورونا کی تشخیص

منگل 28 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 50 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 818 ٹیسٹ کیے گئے۔ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 77 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک بھر میں کرونا کے 23 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ اسلام آباد اور لاہور میں آٹھ ، 8 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کیسز کی مثبت شرح 3 اعشاریہ 42 ۔ لاہور میں 1 اعشاریہ 90 جبکہ راولپنڈی میں 1 اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp