رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آتے ہی دنیا بھر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی جبکہ پاکستان میں ہوشربا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف کا سامان کیا جاتا ہے اور جو پھل رمضان سے پہلے آدھی قیمت پردستیاب ہوتا ہے ماہِ مبارک کے آغاز کے ساتھ ہی 3 گنا زیادہ نرخوں پر بیچا جاتا ہے۔
عوام جو پہلے ہی مہنگائی کی دہائی دیتے ہیں ان کے لیے پھلوں کی خریداری بھی ممکن نہیں رہی۔ پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کےخلاف سوشل میڈیا پر فروٹ بائیکاٹ مہم ٹرینڈ کرنے لگی۔ اورعوام نے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر 10رمضان تک فروٹ بائیکاٹ مہم کا آغاز کر دیا ہے جس سے پھلوں کی خریداری میں واضح کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔
سینئرصحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ اگر سب پاکستانی مل کر ایک ہفتےکے لیے فروٹ خریدنا بند کر دیں تو قیمتیں نیچے آ سکتی ہیں۔
ہمیں ایک دوسرے سے لڑنے کی بجائے مہنگائی سے لڑنا چاہئیے اگر سب پاکستانی مل کر صرف ایک ہفتے کے لئے فروٹ خریدنا بند کردیں تو فروٹ کی قیمت نیچے آ سکتی ہے آئیے 27 مارچ سے #بائیکاٹ_فروٹ مہم چلائیں حکومت ہماری مدد نہیں کریگی عوامی اتحاد کا مظاہرہ کریں منافع خوروں کو سبق سکھائیں https://t.co/p1noStAIc9
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) March 25, 2023
ساجد عثمانی نامی صارف نے کہا کہ پھلوں کے بائیکاٹ میں اب مزید شدت آنی چاہیے کیونکہ فروٹ پر ناجائز منافع خوری والا مافیا تشدد پر اتر آیا ہے۔
پھلوں کے بائیکاٹ میں اب مزید شدّت آنی چاہیے کیوں کہ فروٹ پر ناجائز منافع خوری کرنے والا مافیا تشّدد پر اتر آیا ہے ۔۔!
جو بائیکاٹ کا اسٹیٹس اپلوڈ کرنے کے بعد چوری چھپے بھی کھا رہا ہے اسے بھی رک جانا چاہیے۔ جو مہنگا خریدنے کی حیثیت رکھتے ہیں وہ بھی کچھ دن ہاتھ روک لیں اس سے آپ کو… pic.twitter.com/ZJSoTWAakN
— Sajid usmani (@SajidFb) March 27, 2023
معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور ںظام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ کبھی فروٹ اور کبھی گوشت کے بائیکاٹ سے کچھ نہیں ہو گا بلکہ ایک دفعہ کرپٹ نظام کا بائیکاٹ کر کے دیکھیں، افاقہ ہو گا۔
https://twitter.com/ShaguftaEjaz_/status/1640154213589065730?s=20
جہاں کچھ لوگ فروٹ بائیکاٹ مہم کے حامی نظر آئے تو وہیں بعض نے مخالفت بھی کی محمد نثار نامی ٹوئیٹر صارف نے کہا کہ فروٹ بائیکاٹ سے غریب کو فرق پڑے گا مافیا کو نہیں۔
فروٹ والے نے جان بوجھ کے کے اتنے مہنگے فروٹ نہیں بیچ رہا حالات ہی ایسے ہیں جنہوں نے حالات ایسے بنائے آئے ان کا بائیکاٹ کرو غریب کے بچوں کی روزی مت چھینو غریب کو فرق پڑے گا جو مافیا بیٹھا ہوا ہے اس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا
— Pendu (@Pendu6666) March 27, 2023
آفتاب ناظر کا کہنا تھا کہ پھل کھانا سنتِ نبوی بھی ہےاور صحت افزا بھی، پھر بھی پھلوں کا بائیکاٹ کیوں؟
پھل کھانا سنت نبوی بھی ہے اور صحت افزاء بھی جبکہ سموسہ پکوڑا اور دہی بھلے میں نا دنیا کا فائدہ نا آخرت کا لیکن پھر بھی بائیکاٹ پھلوں کا؟
کیونکہ یہ سارے غیر مقامی پٹھان ہزارےوال اورسرائیکی ٹھیلے لگاتے
پاکستانیواللہ کا خوف کرواس ڈفر عباس نامی رانگ نمبر سے بچو#فروٹ_بائیکاٹ_نامنظور pic.twitter.com/ytuRLJ5yGV— Aftab Nazir Swati (@Aftab_Nazir) March 27, 2023
فروٹ بائیکاٹ مہم کے مخالفین کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوز مافیا مال اسٹاک کرلیتے ہیں۔ اس سے صرف غریبوں کو فرق پڑے گا جبکہ اس مہم کے حامی عوام کا کہنا ہے اگراس بائیکاٹ کے باوجود بھی قیمتیں کم نہ کی گئیں تو بائیکاٹ 20رمضان تک کر دیا جائے گا۔