کراچی، پکنک پر جانے والے موت سے جاملے، بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں پکنک پر جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو جانے پر الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق۔

کراچی میں ماڑی پور کے قریب تیز رفتار بس ڈرائیور سے بےقابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق  بس الٹنے کا واقعہ ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب پیش آیا، حادثے میں 4 بچے اور 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

متعلقہ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والے افراد پکنک منانے جا رہے تھے۔

 ریسکیو کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پکنک پر جانے والی بس کے حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر اہل خانہ سے تعزیت اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار