’کبھی میں کبھی تم کی کہانی‘ اور آن اسکرین جوڑی پر مداحوں کا ردعمل

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’کبھی میں کبھی تم‘  اے آر وائی ڈیجیٹل ڈراما سیریل ہے جو جلد ہی ’برنس روڈ کے رومیو جولیٹ‘ کی جگہ لے گا۔ ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی معروف رائٹر فرحت اشتیاق نے لکھی ہے۔ اس کی ہدایات بدر محمود نے دی ہیں۔ فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی شو کے پروڈیوسر ہیں۔ ڈراما اے آر وائی ڈیجیٹل کے لیے بگ بینگ انٹرٹینمنٹ پریزنٹیشن ہے۔

اس ڈرامے میں کی کاسٹ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔ بشریٰ انصاری، جاوید شیخ، عماد عرفانی، مایا خان، عینی زیدی اور توصیق حیدر بھی ڈرامے کا حصہ ہیں۔

مداحوں کا ردعمل

 اے آر وائی ڈیجیٹل اس آنے والی سیریل پہلا منظر، ٹیزر اور ٹریلر لانچ کرچکا ہے۔ ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے مداح ڈرامے کے ٹیزر کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور  ڈرامے کے منتظر ہیں۔

بعض شائقین کے مطابق اس ڈرامے میں پیش کرنے کے لیے کوئی انوکھی چیز نہیں ہے، کچھ شائقین کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی کہانی امید افزا لگ رہی ہے لیکن مرکزی کردار کوئی اور اداکار ادا کر سکتا تھا جو ہانیہ عامر کی عمر کے گروپ کے ساتھ موزوں نظر آتا ہے، جیسے وہاج علی یا بلال عباس۔

کچھ شائقین کے مطابق یہ کہانی بھارتی فلم Wake Up Sid کی کہانی ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ کورین ڈراما ہیلر کی کاپی ہے۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اس کا موازنہ ایک اور بھارتی فلم چلتے چلتے سے کیا ہے۔ بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ، ہانیہ عامر سے بڑے لگ رہے ہیں۔ چند مداحوں کو ہانیہ عامر کی اداکاری بھی پسند نہیں آئی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’ہانیہ عامر اس ڈرامے میں اپنی اداکاری سے ناراض ہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟