بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر روندرا جڈیجا نے بھی ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جڈیجا نے لکھا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ اپنے ملک کے لیے بہتر کھیل پیش کر سکوں۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہاکہ دیگر فارمیٹس میں کھیلتے ہوئے آئندہ بھی کوشش کروں گا کہ بہتر کھیل پیش کروں۔
جڈیجا نے کہاکہ یہ میرے کیریئر کی بلندی ہے، خواب تھا کہ ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ ہوں، اس دوران شائقین نے جس طرح سپورٹ کی اس پر ان کا شکر گزار ہوں۔
روندرا جڈیجا ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران کوئی خاص پرفارمنس نہیں دکھا سکے، انہوں نے ٹی20 انٹرنیشنلز کیریئر میں 74 میچز کھیلے، اس دوران انہوں نے 54 وکٹیں لیں اور 41 اننگز میں 515 رنز بھی اسکور کیے۔
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے یہ تیسرے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔
بھارت نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار ٹی20 کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔