ٹی20 ورلڈ کپ: بھارتی کپتان روہت شرما نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ کر اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

روہت شرما ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

انہوں نے یہ اعزاز ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی20 کرکٹ میں 116 اننگز میں 4 ہزار 145 رنز اسکور کیے تھے، جبکہ روہت شرما نے آج اپنے کیریئر کی 149ویں اننگز میں بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی کپتان روہت شرما ٹی20 انٹرنیشنلز میں 200 چھکے لگانے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

انہوں نے آج آسٹریلیا کے خلاف سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے 19 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم