آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا

منگل 10 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی شہر میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم سے قبل اندرا گاندھی کے قاتلوں کے تعریفی پوسٹر لگانے پر کشیدگی پھیل گئی۔

سکھ برادری کی جانب سے 15 جنوری کو اندرا گاندھی کے قاتلوں ستونت سنگھ اور کیہر سنگھ کی 34 ویں برسی کے حوالے سے کار ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اندرا گاندھی کے قاتلوں کو 6 جنوری 1989 کو پھانسی دی گئی تھی۔ ستونت سنکھ اور کیہر سنگھ نے گولڈن ٹیمپل پر حملہ کا بدلہ لینے کیلئے اُس وقت کی بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کو قتل کیا تھا۔

میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد 29 جنوری کو ہوگا۔ پلیمٹن گوردوارے کے باہر لگا خالصتان ریفرنڈم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پوسٹر پر ستونت اور کیہر سنگھ کی تصاویر بھی موجود ہیں جس پر ہندو برادی مشتعل ہوگئی اور نامعلوم افراد نے پوسٹرز پر اسپرے کردیا۔

دوسری جانب ہندو کمیونٹی نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کیلئے حکومت سے رابطہ کیا تاہم آسٹریلوی حکومت نے تمام معاملات کا جائزہ لے کر خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp