پاکستان میں گرمی کی شدت ہر موسم گرما میں گزشتہ برس کے مقابلے میں بڑھتی جارہی ہے۔ دوسری جانب گرم موسم میں غیر معمولی لوڈشیڈنگ بھی پاکستان میں معمول کا حصہ ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رواں برس جون میں گرمی کی شدت کی بات کی جائے تو اس سے متاثر افراد اور اموات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
پاکستان میں عوام کو گرمی کی شدت نے ہی صرف پریشان نہیں کر رکھا بلکہ بجلی کے بل عوام کے لیے اس سے بھی زیادہ پریشانی کا باعث بنتے جارہے ہیں، اور اس صورتحال میں ہر شخص صرف یہی چاہتا ہے کہ اسے گرمی کا کوئی ایسا توڑ مل جائے جو سستا بھی ہو اور گرمی کی شدت کو بھی کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
یوں تو پرانے وقتوں سے ہی گھروں میں درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے مختلف طریقہ کار اپنائے جاتے رہے ہیں۔ جس سے کم از کم گھر کے اندر کا درجہ حرارت باہر کے مقابلے میں کافی بہتر ہوجاتا تھا۔ مگر ہر دور میں گھر کے اندر کے درجہ حرارت کو بہتر کرنے کے لیے مخلتف طریقہ کار اپنائے گئے۔
وی نیوز نے اس حوالے سے مزید جاننے کے لیے ایک کیمیکل ایکسپرٹ سے بات کی اور ان کی رائے جانی کہ آج تک گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے کون سے طریقے اپنائے جاتے رہے ہیں۔ اور ان میں سے بہتر طریقہ کیا ہے؟ تاکہ آپ خود کو اور اپنے گھر والوں کو ہیٹ ویو اور شدید گرمی سے محفوظ رکھ سکیں۔
کیمیکل ایکسپرٹ نے وی نیوز کو گرمی کی شدت کم کرنے کے کون کون سے طریقے بتائے؟ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں