دوحا مذاکرات سے قبل پاکستان اور امریکا کا افغانستان پر تبادلہ خیال

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قطر کے دارالحکومت دوحا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام کانفرنس سے قبل گزشتہ روز پاکستانی وفد نے امریکی وفد سمیت مختلف وفود سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جس میں فریقین نے افغانستان کی صورتحال، تیسری دوحا کانفرنس اور مختلف مسائل اور حل پرمشاورت کی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دوحا میں افغانستان پر پاکستان اور امریکا کے درمیان گزشتہ روز مشاورت ہوئی ہے، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے اپنے وفد کے ہمراہ پاکستانی وفد سے ملاقات کی۔

پاکستانی وفد میں نمائندہ خصوصی آصف درانی، قطر میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد اعجاز اور وفد میں شامل کابل میں ہیڈ آف مشن عبیدالرحمن نظامانی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی میزبانی میں افغان کانفرنس کے موقع پر پاکستانی وفد کی دیگر ممالک کے وفود سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، پاکستانی وفد نے روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوو سمیت نمائندہ خصوصی ٹامس نکلسن کی سربراہی میں یورپین یونین کے وفد سے بھی گزشتہ روز ملاقات کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp