ماہرہ خان کی بولڈ تصاویر وائرل، صارفین کی تنقید

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کو اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

ماہرہ خان ان دنوں اٹلی میں موجود ہیں جہاں کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں اٹلی کے حسین سیاحتی مقام اور غروبِ آفتاب کے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی چند بولڈ تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں اداکارہ کے مغربی طرز کے ملبوسات مداحوں کو پسند نہ ئے کیونکہ وہ ان میں کافی بولڈ دکھ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

مداحوں کو ماہرہ خان کا بولڈ انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور اداکارہ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین ان پر شدید تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک صارف نے ان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان تو کہتی تھیں کہ ان کی نانی انہیں بغیر آستین کے لباس پہننے کی اجازت نہیں دیتی تھیں جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ماہرہ خان بھارت میں شفٹ ہو گئی ہیں یا پھر انہوں نے اسلام چھوڑ دیا ہے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی بھی ماہرہ خان سے اس طرح کے بولڈ لباس پہننے کی توقع نہیں تھی جبکہ کئی مداح ان کے حق میں سامنے آئے اور کہا کہ یہ ان کی زندگی ہے وہ جو مرضی کریں اور جیسا مرضی لباس پہنیں اس پر کسی کو تنقید کا حق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں ماہرہ خان اپنی نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی شوٹنگ کے لیے اٹلی میں موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی