پی ٹی آئی میں تقسیم کا معاملہ، چیئرمین گوہر خان پہلی بار بول پڑے

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف گوہر خان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے اور جو لوگ پارٹی میں کسی قسم کی دراڑ کی باتیں بنارہے ہیں وہ بالکل غلط ہیں۔

سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان کی توجہ شاندانہ گلزار کے حوالے سے مبذول کرائی گئی تو گوہر خان کا کہنا تھا کہ ہر جماعت میں اختلاف رائے ضرور ہوتا ہے ہر فرد اپنے حساب سے آگے کا سوچتا ہے لیکن تحریک انصاف کی کور کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیاں عمران خان سے مشورے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

گوہر خان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اتفاق رائے سے ہر پالیسی اپنا رہی ہے، اب اگر اس طریقہ کار میں کوئی شخص اندرونی طور پر اختلاف کرتا ہے تو یہ اس کا استحقاق ہے لیکن جب فیصلہ کرلیا جاتا ہے تو وہ ثانوی حیثیت اختیار کرجاتا ہے۔

گوہر خان نے فواد چوہدری کے اس بیان کی تردید کی جس میں سابق وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت عمران خان کو جیل سے باہر نہیں آنے دے گی، انہوں نے فواد چوہدری سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ حالات تبدیل ہوجاتے ہیں، اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کے استعفے سے متعلق خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا ان کا استعفیٰ موصول ہوا ہے جو مسترد کردیا گیا ہے۔ ’ہمیں جنید اکبر پر فخر ہے اور وہ ہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

سپر ٹیکس: عدالتی فیصلے کے بعد ایف بی آر متحرک، خسارہ کم کرنے کا تیز رفتار منصوبہ تیار کرلیا

بلوچستان حکومت نے محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دیدی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟