ایرانی سڑکوں پر پاکستانی آم دیکھ کر پاکستانی سفیر خوشی سے سرشار

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پردیس میں وطن کی یاد ستانے کا کوئی بہانہ ہوسکتا ہے، اپنے ہم وطن سے دیار غیر میں ملنا خوشی و غم کے ملے جلے جذبات کا باعث بن جاتا ہے تاہم تہران کی مصروف سڑک پر پاکستانی آم فروخت ہوتا دیکھ کر پاکستانی سفیر کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

تہران کی ایک شاہراہ پر لذیذ اور ناقابل یقین حد تک ذائقے دار پاکستانی آم فروخت ہوتا دیکھ کر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا اور انہوں نے وہاں سے نہ صرف اپنے ہم وطن آم خریدے بلکہ پھل فروش کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ڈاٹ کام پر اپنی پوسٹ میں پاکستانی سفارتکار مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ انہوں نے پھلوں کے بادشاہ اور وہ بھی پاکستانی آموں کو منتخب کرنے پر ایرانی پھل فروش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے لیے کچھ آم خریدے۔

پاکستان اور ایران زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ ایرانی شہری پاکستان کے میٹھے آم ضرور پسند کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp