رؤف حسن جیسے لوگوں کے ذریعے پی ٹی آئی پر قبضہ کرایا گیا، فواد چوہدری

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رؤف حسن جیسے لوگ کہاں سے پی ٹی آئی کے سینیئر لوگ بن گئے، ایسے لوگوں کے ذریعے ہی پارٹی پر قبضہ کرایا گیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے میرا موقف سننے کے بعد اگر انکار کیا تو پھر پی ٹی آئی میں نہیں آؤں گا، لیکن یہ لوگ تو ایک جملے میں اس کو مسترد کررہے ہیں جو ہم نے برداشت کیا۔

فواد چوہدری نے کہاکہ میں بہیمانہ تشدد سے گزرا اور 47 مقدمات بھگت رہا ہوں، جبکہ حامد خان آسٹریلیا میں اپنا فارم دیکھ رہے تھے اور شبلی فراز 6 ماہ سے گھر پر تھے۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی کیسے چھڑوائی گئی اور استحکام پاکستان پارٹی میں کیسے گیا اس پر ایک کتاب لکھ رہا ہوں، میری کتاب میں استحکام پارٹی کے حوالے سے 2 مضمون شامل ہوں گے۔

سینیئر سیاستدان نے کہاکہ شیخ وقاص اکرم ایسے ہی مامے بن گئے، ان کے ساتھ تو کچھ ہوا ہی نہیں، ایم این اے کی ٹکٹ لی اور سیدھے اسمبلی میں چلے گئے۔

واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے الگ ہونے والے فواد چوہدری ایک بار پھر منظرعام پر آگئے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ وہ اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہیں۔

پی ٹی آئی میں واپسی کی خواہش پر تحریک انصاف کی جانب سے ان پر تنقید کی جارہی ہے، اس سے قبل حامد خان اور شبلی فراز ان کی پارٹی میں واپسی کی مخالفت کرچکے ہیں۔

دوسری جانب آج پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشکل وقت میں راہیں جدا کرنے والے لوگ پارٹی کے لیے پھر سے کبھی قابلِ قبول نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو پارٹی چھوڑ جانے والوں کی واپسی کے حوالے سے فیصلے کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟