غزہ کے شہر خان یونس پر اسرائیلی بمباری کے بعد شہریوں کا انخلا

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں اسرائیل کی جانب راکٹ داغے جانے کے بعد فلسطینیوں کو ایک وسیع علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد بمباری کے دوران فلسطینی شہریوں بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینکڑوں فلسطینی مریض یورپی اسپتال اور خان یونس میں بے گھر افراد کے لیے بنائے گئے خیمہ کیمپوں سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں کیونکہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے دوسرے بڑے شہر کے مشرقی علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

مقامی اطلاعات کے مطابق خان یونس کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک مکان پر گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص شہید اور 6 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق خان یونس کے مکینوں کو پہلے آڈیو پیغامات موصول ہوئے، جن میں انہیں خان یونس کو فوراً خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا، اس سے قبل اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پر عربی زبان میں بھی ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں یہی انتباہ دہرایا گیا تھا۔

انخلا کے تازہ ترین حکم نامے میں خان یونس کے جنوب مشرق میں یورپی ہسپتال کے آس پاس کے علاقے بھی خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق عملے نے خان یونس کے ناصر اسپتال میں کچھ اہم سامان منتقل کیا ہے اور کچھ عملہ اور مریض بھی وہاں سے چلے گئے ہیں۔

حماس کے زیر انتظام فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صہیونی افواج کے ہاتھ اب تک غزہ میں 37 ہزار 900 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 23 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے