کینیڈا کی ’تھنکنگ چکن‘ نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا میں ایک پالتو مرغی نے مختلف نمبروں، رنگوں اور حروف کی شناخت کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا ہے۔

گیبریولا جزیرے کی ویٹرنری ڈاکٹر ایملی کیرنگٹن کا کہنا ہے کہ انہوں نے انڈے پیدا کرنے کے لیے گزشتہ برس 5 ہائیلائن مرغیاں خریدی تھیں اور انہوں نے جلد ہی مرغیوں کو حروف اور نمبروں کی شناخت کی تربیت دینا شروع کر دی تھی۔

ویٹرنری ڈاکٹر ایملی کیرنگٹن کا کہنا ہے کہ مرغی کا کام صرف اس نمبر یا حروف کو دبانا تھا جو میں نے انہیں سکھایا تھا۔ کیرنگٹن نے نانیمو نیوز بلیٹن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں مشق میں دوسرے حروف بھی شامل کر دوں تو مرغی صرف اس حرف کو ہی چھوئے گی جس کی میں نے انہیں تربیت دی تھی۔

کیرنگٹن نے فیصلہ کیا تھا کہ ان کی تمام مرغیاں ایک منٹ میں ایک مرغی کی سب سے زیادہ چالوں کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔ مرغیوں میں سے ایک ’لیسی‘ فاتح کے طور پر ابھری، جس نے ایک منٹ میں 6 حروف، نمبروں اور رنگوں کی درست شناخت کی۔

اپنے یوٹیوب چینل ’دی تھنکنگ چکن‘ پر اپنی مرغیوں کی تربیت کا ذکر کرتے ہوئے کیرنگٹن کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ لیسی کی ذہانت کا اعتراف کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp