راہول گاندھی کا درود بھیجتے ہوئے پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات کا حوالہ، ویڈیو وائرل

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا سے خطاب کے دوران پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ پر درود بھیجتے ہوئے آپ کی تعلیمات کا حوالہ دیا اور کہا کہ آپ نے خوف کو ختم کرنے کی بات کی ہے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد اور خوف کو ختم کرنے کی بات کی ہے اور اسلام میں بھی کہا گیا ہے کہ ڈرنا نہیں ہے۔

اپنے خطاب میں راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی رہنما نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں۔ بی جے پی کے لیڈر ہندو ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر ساتھ ہی نفرت پھیلاتے ہیں۔

راہول گاندھی کی قرآنی تعلیمات کا حوالہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ راہول گاندھی نے لوک سبھا میں قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دے کر ایک طاقتور تقریر کی ہے۔ صارف کا مزید کہنا تھا کہ راہول گاندھی نے سورہ طہٰ کی آیت نمبر 46 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس آیت میں اللہ نے فرمایا تم ڈرو نہیں، بیشک میں تمہارے ساتھ ہوں، میں سن رہا ہوں اور دیکھ بھی رہا ہوں۔

سوشل میڈیا انفلوینسر سحر شنواری نے لکھا کہ بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی طرح ایک نڈر لیڈر ہیں۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ اپنے ووٹ بینک کو مضبوط کرنے کے لیے دیا کیونکہ ہندوستانی مسلمان بڑی تعداد میں ان کے ووٹ بینک کا حصہ ہیں اور اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر راہول گاندھی کی جانب سے دکھائی گئی بے حسی سے وہ نا خوش تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بیوقوفوں کی طرح پوچھ رہی ہے کہ کیا کوئی لیڈر پاکستان میں ایسا کر سکتا ہے تو اس کا جواب انکار میں ہے کیونکہ ان کو اس کی ضرورت نہیں ہے۔

رانا عمران سلیم نے کہا کہ راہول گاندھی نے ’خوف سے آزادی‘ کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے اور پیغام دیا ہے کہ کسی کو نریندر مودی، بی جے پی اور دوسرے شدت پسندوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی مہم میں راہول گاندھی  نے مختلف مذاہب کی کتابوں کا حوالہ بھی دیا جس میں قرآن پاک کا حوالہ بھی شامل ہے۔

محمد فہیم لکھتے ہیں کہ پاکستان میں پی ٹی آئی جمعیت اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کی پارلیمان میں تقریر کے وقت آواز بند کردی جاتی ہے اور بھارت میں بھی پارلیمان کی کارروائی سینسر ہوتی ہے، بھارت میں دوران تقریر اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی ویڈیو ہٹا دی گئی۔

راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کےساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو ہندو ہی نہیں ہو۔ راہول گاندھی کے بیان پر بی جے پی سیخ پا ہوگئی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے پورے ہندو معاشرے پر تشدد کا الزام لگایا ہے، انہوں نے راہول گاندھی سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا جس پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اور آر ایس ایس پورا ہندو سماج نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹویوٹا نے فورچیونر کی تاریخ کی سب سے بڑی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، تحقیقات جاری

فجر فلم فیسٹیول میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی، وفاقی وزیر ثقافت کا مشترکہ فلم پروڈکشن پر زور

برطانوی ڈاکٹر ڈھاکا پہنچ گئے، بیگم خالدہ ضیا کی صحت کا جائزہ لیں گے

ڈیلیوری والوں کے پاس چینج نہ ہونے پر بدنیتی کا الزام، ندا یاسر کو لوگوں نے آڑے ہاتھوں لےلیا

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟