کیا کوئی خاتون پہلی بار لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس بن سکتی ہے؟

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کون ہو گا؟ فیصلہ آج ہو جائے گا۔ سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج 3 بجے ہو گا۔ 12 رکنی جوڈیشل کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سردار طارق مسعود کو جوڈیشل کمیشن کا رکن بنایا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے 3 ناموں پر غور کیا جائے گا جن میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم شامل ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے زیر غور 3 ناموں میں قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس محمد شفیع صدیقی، سینئر پیونے جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس صلاح الدین پنہور کے نام شامل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس سردار طارق مسعود کو مشاورت کے لیے شامل کیا جائے گا لیکن وہ ووٹنگ میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ اگر جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس بنتی ہیں تو وہ ممکنہ طور پر کسی ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp