ملک بھر کے موٹر ویز اور ہائی ویز پر یکم جولائی سے ٹول ٹیکس کے نئے نرخ وصول کرنے کا آغاز ہو گیا۔
مزید پڑھیں
ایک نوٹیفکیشن کے مطابق جی ٹی روڈ پر ایک ٹول پلازہ سے دوسرے تک کار سے 30 روپے ٹول ٹیکس کی بجائے اب 40 روپے وصول کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں نئے ریٹس کے مطابق ویگن سے 50 روپے، ٹرک سے 120 روپے، بس سے 170 روپے اور ٹریلرز سے 230 روپے وصول کیے جائیں گے۔
نظر ثانی ٹول ٹیکس کے ریٹ قومی ہائی ویز‘ کوہاٹ ٹنل (این 55) اسلام آباد پشاور ایم ون‘ لاہور عبدالحکیم ایم تھری‘ پنڈی بھٹیاں فیصل آباد‘ ملتان ایم فور‘ ملتان سکھر موٹر وے ایم فائیو‘ ہکلا حویلیاں مانسہرہ ٹی 35کے ٹول ٹیکس ریٹ یکم جولائی سے بڑھ گئے ہیں۔
پنڈی بھٹیاں فیصل آباد‘ ملتان ایم فور پر 12 نشستوں والی ویگن کے ٹول ٹیکس ریٹ 740 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دیے گئے ہیں۔
13 سے 24 سیٹر کوسٹر اور منی بس کے 1100 سے بڑھ کے 1500 روپے‘ بس کے ٹول ٹیکس ریٹ 1580 سے 2 ہزار روپے, 2 اور 3 ایکسل ٹرکوں کے ریٹ 2030 سے 2600روپے، آرٹیکولیٹڈ ٹرکوں کے ریٹ 2480 سے 2600 کر دیے گئے ہیں۔