کراچی: باپ پر تشدد کرنے والا بیٹا گرفتار

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں پولیس نے باپ پر تشدد کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

جاوید نامی شہری کی جانب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ 10 جون کو ان کے بیٹے حسان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان پر اور ان کے بڑے بیٹے پر تشدد کیا۔

پولیس نے جاوید کے بیٹے حسان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

ڈی ائی جی پولیس ایسٹ کے مطابق حسان کے خلاف والد کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ سچل میں گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔

والد کے مطابق انہیں جائیداد فروخت نہ کرنے پر بیٹے کی جانب سے مستقل تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

وائرل ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے حسان کو گرفتار کیا۔ والد کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیٹا ماں پر بھی تشدد کیا کرتا تھا جس سے آخرکار ان کا انتقال ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی آج شیڈول کے مطابق ہوگی

’میں رشتہ بچانے کے لیے خاموش رہی‘، رجب بٹ کے طلاق نوٹس پر ایمان فاطمہ بول اٹھیں

‘ایک لیٹر تیل بھی جانے نہیں دیں گے،’ پاسداران انقلاب کی دھمکی پر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید حملوں کا انتباہ

معتکفین کے لیے قرآنِ کریم کی تلاوت کی تربیت، مسجدِ نبویؐ میں خصوصی اقدام

سعودی عرب نے شَیبہ آئل فیلڈ کی جانب بڑھنے والے 9 ڈرونز تباہ کردیے

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟