خواتین کو جاہل قرار دیے جانے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کی جانب سے سوشل میڈیا پر خواتین کو جاہل قرار دیے جانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے، جس میں حکومتِ پنجاب سے آئین پاکستان اور اسلام کی روح کے مطابق ان شر پسند عناصر کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے جمع کرائی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حالیہ کچھ دنوں سے خواتین کے خلاف سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے ان کےبنیادی حقوق اور عزت نفس کو مسلسل مجروح کیا جارہا ہے۔

راحیلہ خادمُ حسین کی جانب سے جمع کردہ قرارداد کے مطابق خواتین کو بنیادی تعلیم سے محروم کرنے کے خلاف باقاعدہ مہم جاری ہے، یہ ایوان اور اس کے معزز ارکان اسمبلی الیکٹرونک میڈیا پر 95 فیصد خواتین کو جاہل قرار دینے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہیں۔

’حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین پاکستان اور اسلام کی روح کے مطابق ان شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے،ایسے پست ذہن لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جائے اور ان کے سوشل اورالیکٹرونک میڈیا کےاستعمال کرنے پر ریاست کی جانب سے پابندی عائد کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp