پی ٹی آئی نے عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف لابی بنائی، عون چوہدری کے سنسنی خیز انکشافات

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف لابی بنائی، ان کا مقصد ہے کہ ملک میں انتشار پھیلے اور آگ لگے، جو جو پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش کرےگا اسے بے نقاب کروں گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہاکہ اقوام متحدہ کا ورکنگ گروپ اب ایکٹو ہوا ہے، یہ معاملہ 2016 سے شروع ہوا تھا جب پی آر کمپنی ہائیر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی قید عالمی قوانین کی خلاف ورزی، فوری رہا کیا جائے، یو این ورکنگ گروپ

عون چوہدری نے کہاکہ دنیا میں پاکستان کے خلاف لابی بنائی گئی ہے، ہمیں معلوم ہے کہ لندن میں بیٹھے لوگوں کو پیسے کون دے رہا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما نے کہاکہ پہلے دو سال ڈراما رچایا گیا کہ ان کے خلاف سازش کردی گئی ہے، اور جب حقیقی معنوں میں امریکا نے مداخلت کی تو ہم نے قومی اسمبلی میں قرارداد لائی مگر انہوں نے مخالفت کردی۔

عون چوہدری نے کہاکہ عمران خان عدالتی فیصلوں کی وجہ سے جیل میں ہیں، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو کہنا چاہتا ہوں کہ مگرمچھوں کو بے نقاب کریں۔

یہ بھی پڑھیں امریکا میں لابنگ: تحریک انصاف کیا چاہتی ہے؟

انہوں نے ذلفی بخاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اگر آپ نے اپنے لیڈر کو رہا کرانا ہے تو پاکستان میں آؤ لندن کیوں بھاگ گئے ہو۔

آئی پی پی رہنما نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی اپنے گریبان میں جھانکے اور سوچے کہ ان 4 سالوں میں ملک کو کہاں سے کہاں تک پہنچا دیا گیا۔ تحریک انصاف سانحہ 9 مئی اور جناح ہاؤس حملے پر معافی مانگے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل