پاکستان اور بیلا روس کا کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بیلاروس نے باہمی دلچسپی کے تمام امور، اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چھٹے دور میں فریقین نے سیاسی تعلقات، اعلیٰ سطح پر روابط، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان بیلاروس تعلقات کی 30 ویں سالگرہ، دونوں اطراف سے تہنیتی پیغامات

ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سفیر شفقت علی خان نے پاکستان کی طرف سے قیادت کی، جبکہ بیلاروس کی طرف سے نائب وزیر خارجہ سرگئی لوکاشیوچ شریک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق مشاورت میں سیکیورٹی امور میں تعاون، تعلیم اور دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا، اور اس دوران تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پاک بیلاروس تجارتی 60 ملین ڈالر کا حجم دونوں ممالک کی صلاحیتوں سے کہیں کم ہے، آندرے میٹیلیسا

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سرگئی لوکاشیوچ نے سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون کے شعبوں سمیت اہم علاقائی و عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ’دونوں ممالک اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ منا رہے ہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp