پاکستان بیلاروس تعلقات کی 30 ویں سالگرہ، دونوں اطراف سے تہنیتی پیغامات

ہفتہ 3 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان خوشگوار سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 سال مکمل ہو گئے ہیں، جس پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے سفارتکاروں اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا سے استثنیٰ کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بیلاروس کے وزیر خارجہ سرگئی علینک کو 30 سال تک خوشگوار تعلقات گزارنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد اور منسک میں موجود پاکستان اور بیلا روس کے سفیروں نے اپنے اپنے ممالک کی مبارکباد کے پیغامات پیش کیے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد اور تعمیری مکالمے کی بنیاد پر استوار ہیں۔ ان تعلقات کی بنیاد پاکستان اور بیلاروس کے درمیان شراکت داری کے اسلام آباد اعلامیے اور 2015 کے دوستی اور تعاون کے معاہدے پر رکھی گئی تھی۔

 پریس ریلیز کے مطابق یہ تعلقات مسلسل اعلیٰ سطح کے تبادلوں، معاشی، صنعتی اور زرعی شعبوں میں مضبوط تعاون کے ساتھ آگے بڑھتے رہے ہیں۔

بیلا روس کے وزیر خارجہ سرگئی علینک کے نام اپنے پیغام میں نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے گزشتہ 30 سالوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ خوشگوار تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے بیلاروس کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

 باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کے مزید آگے بڑھانے کے لیے ثبوت کے طور پر پاکستان اور بیلاروس نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا سے استثنیٰ کا معاہدہ بھی موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

عوام کا صبر جواب دے گیا، شہریوں نے کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب وی آئی پی پروٹوکول توڑ دیا

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی