گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں پرشہریوں میں خوف پیدا ہو گیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر جبکہ شدت4.3 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:فیکٹ چیک: کیا پاکستان میں واقعی اگلے 48 گھنٹوں میں زلزلہ متوقع ہے؟

محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کا مرکز گلگت سے 56 کلومیٹر جنوب مغرب میں 45 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp