آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں درجہ حرارت گرم رہے گا، اس دوران شدید حبس بھی رہے گی تاہم بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب  اور بالائی خیبرپختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

اس دوران شمال مشرقی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہا، تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے ضلع قصور میں 28 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گوجرانوالہ میں 7، سندھ کے علاقے نگر پارکر میں 15، خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

یہ بھی پڑھیں : مون سون کا آغاز، ہنگامی صورتحال میں وزیر اعظم خود نگرانی کریں گے

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ، تربت اور دالبندین میں 47، بھکر، جیکب آباد اور نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp