آذری صدر کا دورہ پاکستان،مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کا امکان

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف آئندہ ہفتے دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:http://پاکستان اور بیلا روس کا کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

سفارتی ذرائع کے مطابق آذربائیجان کے صدر رواں ماہ کی 11 اور 12 تاریخ کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر اعلیٰ سطحی وفد بھی آذربائیجان کے صدر کے ہمراہ ہو گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق آذربائیجان کے صدر کودورے کی دعوت وزیر اعظم شہباز شریف نے باکو کے دورے کے دوران دی تھی۔

دورہ پاکستان کے دوران صدر الہام علیوف،  صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین مفاہمت کی متعدد یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:http://دوحا مذاکرات، پاک افغان وفودکی جانب سے امن کی خواہش کا اظہار

واضح رہے کہ آذربائیجان کے صدر کے دورے کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے مئی میں دورہ پاکستان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp