چاہت فتح علی خان کو اپنی نام رکھائی اور گانے مہنگے پڑگئے

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا گلوکار چاہت فتح علی خان قانونی مشکلات میں گھر چکے ہیں کیوں کہ انہیں اب مختلف خلاف ورزیوں پر 18 کروڑ روپے کے ہرجانے کا سامنا ہے۔

فیصل آباد کے مقامی گلوکار قیصر منیر نے چاہت فتح علی خان کو 18 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیں: چاہت فتح علی خان کا گانا ’بدوبدی‘ یوٹیوب سے ایک بار پھر ڈیلیٹ کیوں ہوا؟

برطانیہ میں چاہت کی رہائش گاہ پر بھیجے گئے نوٹس میں ان پر پاکستان کے لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان مرحوم کے نام کو بدنام کرنے، فیصل آباد کے لوگوں کو ناراض کرنے اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

نوٹس میں خاص طور پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ چاہت نے اپنے نام کے ساتھ فتح علی خان لگا کر خود کو نصرت فتح علی کا رشتے دار ہونے کا تاثر دیا ہے اور اپنے گانے کے متنازع انداز سے لیجنڈ گلوکار کی میراث کو خاصا نقصان پہنچایا ہے۔ ان پر بغیر اجازت کے نصرت کا نام اور انداز استعمال کرکے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔  یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان کے نام سے مشہور ان گلوکار کا اصل نام کاشف رانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چاہت فتح علی کے ساتھ ویڈیو بنوانا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، ماڈل وجدان راؤ

علاوہ ازیں نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چاہت کی پرفارمنس پر نصرت فتح علی خان کے مداحوں میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
قانونی نوٹس میں چاہت سے سوشل میڈیا پر عوامی معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ان کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ 15 دنوں کے اندر جواب دینے میں ناکام رہے تو عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp