چاہت فتح علی خان کا گانا ’بدوبدی‘ یوٹیوب سے ایک بار پھر ڈیلیٹ کیوں ہوا؟

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر اپنے بےسُرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے کاشف رانا المعروف چاہت فتح علی خان نے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ حاسدین نے دوبارہ اسٹرائیک بھیج کر یوٹیوب سے ایک بار پھر ان کا گانا یو ٹیوب سے ڈیلیٹ کروا دیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ کافی کوششوں کے بعد یوٹیوب نے اُن کے گانے ’بدوبدی‘ سے کاپی رائٹ اسٹرائیک ہٹا دی تھی جس کے بعد اُن کے چینل پر گانا واپس آگیا تھا لیکن کچھ حاسدین نے دوبارہ اسٹرائیک بھیج کر یوٹیوب سے میرا گانا ایک بار پھر ڈیلیٹ کروا دیا ہے۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ گلوکار، اینکرز اور یوٹیوبرز میری مخالفت کیوں کررہے ہیں میں اپنا روزگار کما رہا ہوں اور یہ شہرت مجھے میری 8 سال کی محنت کے بعد ملی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مجے کسی نے اسپانسر نہیں کیا میں نے اپنے گانوں پر اپنا پیسہ خرچ کیا ہے جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ میں گلوکاری چھوڑ دوں تو ان کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں گلوکاری جاری رکھوں گا اور میرے مزید گانے آئیں گے۔

گلوکار نے کہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر آکر میرے خلاف باتیں کرتے ہیں ان کو میرے نام کی وجہ سے ہی ریٹنگ مل رہی ہے اور اگر انہوں نے میرے خلاف زہر اُگلنا بند نہیں کیا تو میں سب کو عدالتوں میں لے کر جاؤں گا اور میں جو کہتا ہوں وہ کرکے دکھاتا ہوں۔

واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان نے رواں سال عیدالفطر پر اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر گانا ‘بدو بدی’ اپلوڈ کیا تھا جو خوب وائرل ہوا تھا اور اس گانے پر 28 ملین ویوز آگئے تھے۔

28 ملین ویوز کے بعد یوٹیوب نے کاپی رائٹ کی وجہ سے چاہت فتح علی خان کا یہ گانا ڈیلیٹ کردیا تھا، گانا ڈیلیٹ ہونے پاکستان کے نامور گلوکار، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان نے جس پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو اپنے منفرد انداز میں گایا، اسے پہلی بار ملکہ ترنم نورجہاں نے 1973میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’بنارسی ٹھگ‘ کے لیے گایا تھا۔

’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا شمار ماضی کے مقبول ترین گانوں میں ہوتا ہے ، جسے چاہت فتح خان سے پہلے بھی کئی فنکار اپنی آواز میں گاچکے ہیں۔ مگر کوئی خاص شہرت نہیں ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ون ڈے سیریز، پاکستان و زمبابوے کی کپتان فتح حاصل کرنے کے لیے پرعزم

پی ایس ایل 11: فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعام رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

میٹا کو نیو میکسیکو میں ٹرائل کا سامنا، فیس بک اور انسٹاگرام میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

ہماری جماعت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا اظہار تشویش

ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مضبوط سائبر سیکیورٹی وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

ویڈیو

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

ڈرونز سے ایران کی نگرانی، کیا کسی بڑے حملے کی خفیہ تیاریاں ہورہی ہیں؟

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری