ہر کیس کو گھنٹوں سننا شروع کردیں تو مقدمات میں پہاڑ جتنا اضافہ ہو جائے گا، چیف جسٹس

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے این اے 154لودھراں میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی آڈیو سپریم کورٹ سے ریلیز نہیں ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اس موقع پر دلائل دیتے ہوئے وکیل ن لیگ شہزاد شوکت نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات میں جیت کا تناسب 6 ہزار سے زائد ووٹ کا تھا، 7 ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے، ایسے میں جیت کا تناسب 5 فیصد سے کم ہو تو دوبارہ گنتی کی جا سکتی ہے۔

شہزاد شوکت کے مطابق، ریٹرننگ افسر نے اپنے جواب میں کہا بوجہ مصروف دوبارہ گنتی کی درخواست پر توجہ نہیں کر سکا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا کہ دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج ہی نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستیں کیس: کیا الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر آئینی تشریح کی سپریم کورٹ توثیق کر دے؟ جسٹس اطہر من اللہ

دوران کیس چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون میں دوبارہ گنتی کا حق دیا گیا ہے، ہم اس اختیار کو کیسے ختم کر سکتے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ اگر ہر کیس کو گھنٹوں سننا شروع کردیں تو زیر التوا مقدمات کی تعداد میں پہاڑ جتنا اضافہ ہو جائے گا۔ ہم الیکشن سے متعلق کیسز کو جلد لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے فارمولا طلب کرلیا، پُرامید ہیں مخصوص نشستیں ہمیں ہی ملیں گی، بیرسٹر گوہر خان

ان کا کہنا تھا کہ جب کیسز سماعت کے لے مقرر ہوتے ہیں تو تیاری نہیں ہوتی۔ اگر ایک کیس کو 155گھنٹے سنیں گے تو سپریم کورٹ چوک ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا درخواست پر نمبرز تک درست نہیں لگائے گئے۔

عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی