پاکستان میں گزشتہ کئی دنوں سے قیامت خیز گرمی پڑ رہی ہے، ملک کے کچھ علاقوں میں درجہِ حرارت 50 ڈگری سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ اس دوران کراچی میں بھی گرمی کے ریکارڈ ٹوٹے ہیں۔ شہر قائد میں قیامت خیز گرمی کے دوران اموات کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جس کے باعث مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔
ایسے میں جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے اور جدید مردہ خانے کا افتتاح کیا گیا ہے۔ جہاں پر غسل سے لے کر کفن تک سب سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ اس مردہ خانے میں 1000 میتیں بیک وقت رکھنے کا انتظام ہے۔
مردہ خانے کا افتتاح کرنے پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ سندھ ترقی کی آخری منزل کو پار کرچکا ہے۔
سندھ ترقی کے آخری منزل کو پار کرچکا پے.
اب سندھی لوگ آرام سے مر کر فری میں ٹھنڈا ٹھنڈا مردہ خانہ انجوائے کرسکتے ہیں..
جئے بھٹو. ….جئے زرداری pic.twitter.com/1h6ODDDdRm— Saleem Yousafzai (@YousafzaiViews) July 3, 2024
مظہر ذیشان لکھتے ہیں کہ مردہ خانہ جتنا بھی بڑا ہو، کراچی جتنا بڑا نہیں ہو سکتا۔
مردہ خانہ جتنا بھی بڑا ہو، کراچی جتنا بڑا نہیں ہوسکتا۔#طاغوت #Karachi pic.twitter.com/Ti2Hbq3DGg
— Mazhar Zeeshan (@mazhar_zeeshan) July 3, 2024
کرن بٹ نے مردہ خانہ کے افتتاح کے موقع پر لکھا کہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کے لیے مردہ خانہ تو کم سے کم فری ہے۔
چلیں عوام کے لیے مردہ خانہ تو کم سے کم فری ہے۔ https://t.co/M8F8mCSKTK
— Kiran Butt (@qiranbutt) July 3, 2024
علی فہیم نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پیپلزپارٹی اور جے ڈی سی کی جانب کراچی کو تحفے میں ملا بھی تو دنیا کا سب سے بڑا مردہ خانہ۔
پیپلزپارٹی اور جے ڈی سی کی جانب کراچی کو تحفہ بھی دیکھیں تو کیا ملا ہے
“اک مردہ خانہ” وہ بھی دنیا کا سب سے بڑا
اس سے زیادہ بیشرمی کیا ہو گی۔ pic.twitter.com/mhegN9UkED
— منفرد (@AliFahimp) July 3, 2024
فرح نامی صارف کہتی ہیں کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں کفن دفن سے لے کر مردہ رکھنے تک غریبوں سے ہزاروں روپے بٹور لیے جاتے تھے ایسے میں جے ڈی سی نے یہ اہم پراجیکٹ مکمل کیا ہے۔
جے ڈی سی @jdcfoundationpk نے دنیا کا سب سے بڑا مفت مردہ خانہ بنایا ہے جس کا افتتاح آج شام چار بجے کیا جا رہا ہے ، کراچی جیسے بڑے شہر میں کفن دفن سے لے کر مردہ رکھنے تک غریبوں سے ہزاروں روپے ٹھگ لیے جاتے تھے اس لیے @ZafarJdc نے یہ اہم پروجیکٹ مکمل کیا ہے.@SyedNasirHShah pic.twitter.com/wN76jQ7f8A
— Farrah (@famflys) July 3, 2024
جے ڈی سی کے سربراہ اور سماجی کارکن ظفر عباس کا کہنا تھا کہ کراچی میں روزانہ کئی لوگ مرتے ہیں اور ایدھی کے پاس 300 مردے رکھنے کی گنجائش تھی اس لیے شہر کو بڑے مردہ خانے کی ضرورت تھی اس لیے ہم نے یہ اقدام اٹھایا۔