آواران: ندی میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کی 5 بچیاں جانبحق

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ سرمستانی کے نواحی علاقے بھٹ میں ندی میں ڈوب کر 5بچیاں جانبحق ہوگئیں۔ بچیاں ندی کے کنارے نہانے گئی تھیں، ایک کو بچاتے ہوئے دیگر 4 بچیاں بھی ڈوب گئیں، بچیوں کی عمریں 5سے 15سال تک ہے۔

مزید پڑھیں:نوشہرہ، چارسدہ اور کوہاٹ: مختلف واقعات میں 18 افراد ڈوب گئے، 8 کو زندہ نکالا جاسکا

لویز حکام کے مطابق واقع بدھ کی دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب مقامی ٹھیکدار نے سڑک کی تعمیر کے لیے شانک ندی کے کنارے ایک گڑھا کھود رکھا تھا جس میں تیراکی کے لیے ایک بچی کود گئی جس کو بچانے کے لیے مزید 4 بچیوں نے بھی پانی میں چھلانگ لگا دی، حادثے کے نتیجے میں 5 بچیاں ڈوب کر جاںبحق ہوگئیں۔

لویز حکام کے مطابق واقع کے بعد بچیوں کو پانی سے نکال کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کنویں میں ڈوبتے بچے کو بچاتے ہوئے ماں باپ سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

واضح رہے پانچوں بچیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے جبکہ ان بچیوں کی عمر 5 سے 15 سال کے درمیان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی