باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، مطلوب دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبی تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ضلع باجوڑ میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر کیے گئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور مطلوب دہشت گرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان ہلاک ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: سمبازا سیکٹر میں 7 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں بشمول بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں بم دھماکا، سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

واضح رہے آج باجوڑ کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں کنٹرول بم  دھماکا میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بم دھماکا اس وقت ہوا جب انجینئر شوکت اللہ کا قافلہ گزر رہا تھا جس کے نتیجے میں ان کے بھائی اور سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان جاںبحق ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp