اننت امبانی کی شادی، جسٹن بیبر سمیت کون سے فنکار پرفارم کریں گے؟

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں دنیا کے چند بااثر اور نامورگلوکار پرفام کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی اب تک کی سب سے بڑی اور مہنگی ترین شادی ہونے والی ہے جس میں برطانوی گلوکارہ اڈیل، کینیڈین ریپر ڈریک اور امریکی گلوکارہ لانا ڈیل رے اور جسٹن بیبر پرفارم کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شاندار سنگیت تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے بھارت آ چکے ہیں  جو 5 جولائی بروز جمعہ کو منعقد ہوگی۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہو گی اور تقریبات کا سلسلہ چودہ جولائی تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ امبانی خاندان کی جانب سے شادی کا 3 روزہ جشن رواں سال مارچ میں جام نگر میں منایا گیا تھا جس میں بالی وُڈ سمیت دنیا بھر کی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔ اس کے علاوہ امبانی خاندان نے شادی کا دوسرا جشن 29 مئی سے یکم جون تک اٹلی اور جنوبی فرانس میں کروز پر منایا تھا۔ جبکہ اننت امبانی کی شادی سے قبل  50 غریب جوڑوں کی شادی بھی کرائی گئی۔

مکیش امبانی کتنی ملکیت کے مالک ہے؟

فوربز کے مطابق 66 سالہ مکیش امبانی اس وقت دنیا کے 10ویں امیر ترین آدمی ہیں جن کی مجموعی مالیت 115 ارب ڈالرز ہے، ریلائنس انڈسٹریز، جس کی بنیاد ان کے والد نے 1966 میں رکھی تھی، ایک بہت بڑا گروپ ہے جو ریفائننگ اور ریٹیل سے لے کر مالیاتی خدمات اور ٹیلی کام تک کے شعبوں میں کام کرتا ہے۔ اننت امبانی اپنے تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں، سبھی ریلائنس انڈسٹریز کے بورڈ میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل