بارباڈوس میں ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی حالیہ کامیابی کا جشن منانے کی توقع میں ممبئی شہر ایک متاثر کن ’وکٹری پریڈ‘ کے لیے تیار ہے، جہاں بھارتی چیمپئنز کو شہر میں لے جانے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ بس تیار کی جارہی ہے۔
اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ایونٹ بصری طور پر شاندار اور ٹیم کی فتح پر موزوں خراج تحسین بنے، یہ پروگرام ان وسیع جشن کا حصہ ہے جو ٹورنامنٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف میں ترتیب دیے گئے ہیں۔
Here's what the #TeamIndia bus for the victory parade in Mumbai looks like.
📽 via @pdevendra
Follow our liveblog of the #IndianCricketTeam's day of celebrations:https://t.co/2VUdnC5Myq pic.twitter.com/hOJTrZnTkF
— Express Sports (@IExpressSports) July 4, 2024
شرکاء اور تماشائیوں دونوں کی حفاظت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، ممبئی پولیس نے اس متوقع روڈ شو کے لیے وسیع حفاظتی اقدامات کیے ہیں، جس میں توقع ہے کہ بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ متوجہ ہوں گے کیونکہ آج وانکھیڈے اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے مفت داخلہ ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم جمعرات کی شام کو نریمان پوائنٹ سے جنوبی ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم تک سفر کرے گی، بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت کے اعزاز میں یہ سفر شام 5 سے 7 بجے کے درمیان منقعد ہوگا، اس دوران کسی بھی قسم کی گڑبڑ کو روکنے کے لیے پولیس نے اہم احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
نریمان پوائنٹ اور وانکھیڈے اسٹیڈیم کو ملانے والے میرین ڈرائیو اسٹریچ کے ساتھ خاص طور پر سیکیورٹی پر توجہ دی جائے گی، فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم جمعرات کی صبح بارباڈوس سے ہندوستان واپس پہنچی ہے، جہاں نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر پرجوش شائقین نے ٹیم کا استقبال کیا۔
#WATCH | Delhi: Team India's bus at Terminal 3 of Delhi airport as the Men's Indian Cricket Team has landed at the airport after winning the #T20WorldCup2024 trophy. pic.twitter.com/gqHBbn1357
— ANI (@ANI) July 4, 2024
ٹیم کی جیت کا جشن نئی دہلی پہنچنے کے فوراً بعد آئی ٹی سی موریا ہوٹل میں ایک جشن کے ساتھ شروع ہوا، جس میں کپتان روہت شرما، نائب کپتان ہاردک پانڈیا، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور اہم کھلاڑی ویرات کوہلی سمیت ٹیم کے ارکان نے کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی۔
بارباڈوس سے وطن واپسی کا سفر ایئر انڈیا کی ایک خصوصی چارٹر پرواز کے ذریعے ممکن بنایا گیا، جو بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ میں جیت کی اہمیت غمازی کرتا ہے، یہ جیت خاصی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ آئی سی سی ٹرافی کے لیے 11 سال کے انتظار کے خاتمے کی نشان دہی کرتی ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے امریکا اور کیریبیئن میں منعقدہ ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف 7 رنز کی فتح کے ساتھ بھارت نے دوسرا T20 ورلڈ کپ ٹائٹل اور مجموعی طور پر ورلڈ کپ کی چوتھی فتح اپنے نام کی ہے۔