پنجاب پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز مقرر

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے صوبائی پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کے پی آئی (key performance indicator) مقرر کردیے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کچھ دل جلے ہمیں بیٹھ کر لیکچر دیتے ہیں لیکن باقی صوبوں کو یہ لیکچر باقی نہیں ملتا جہاں آٹے کی قیمت کم نہیں ہورہی۔

یہ بھی پڑھیں : آٹے کے نرخ ناجائز طور پر بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ باقی صوبوں میں عید کے 5 دن تک تعفن زدہ ماحول تھا، الائشیں اٹھائی نہیں جاسکی تھیں، ان صوبوں کو آج تک کوئی لیکچر نہیں ملا جن کے بارے میں آج تک یہ نہیں پتا چلا کہ ان کے چیف منسٹر کرتے کیا ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز گراؤنڈ میں بھی جاتی ہیں، خیبرپختونخوا میں غیرسیاسی پولیس کے ہم روز کارنامے دیکھتے اور پڑھتے ہیں، جس کے بارے میں بڑا شور تھا کہ پولیس غیر سیاسی ہوگئی ہے، کل وزیراعلیٰ نے پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے پرفارمینس انڈیکیٹرز مقرر کردیے ہیں، جس کے اندر عوامی شکایات، ایف آئی آرز کا اندراج، فرد جرم، نوگو ایریاز، سرچ آپریشنز میں کارکردگی کے حوالے سے پولیس افسران کی باقاعدہ نمبرنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز نے مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دیدی، شہر کو عوام کے لیے بہترین بنائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی، فائرنگ یا سنگین جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری اور کھلی کچہریاں بھی پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ ہوں گی، یہ کے پی آئیز پہلے وزیراعلیٰ نے بیوروکریسی کے لیے دیے تھے، جس سے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی میں واضح تبدیلی آئی ہے، امید ہے کہ اس اقدام سے صوبے کی پولیس بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق کارکردگی دیکھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچالیا، بارودی مواد برآمد

صوبائی وزیراطلاعات کے مطابق محرم الحرام میں پورے پنجاب میں کنٹرول رومز بنیں گے، اس حوالے سے پولیس اور دیگر سیکیورٹی حکام کو ٹاسک دے دیے گئے ہیں، آج وزیراعلیٰ مریم نواز علمائے کرام کے ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے میٹنگ کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان پاکستان کا فخر، خوشحالی کے لیے سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر کام کرنا ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

میرپور میں تاریخ رقم: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میں صرف اسپنرز آزمائے

’پاکستان آئیڈل میں ایسے جج بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں‘، حمیر ارشد کی فواد خان پر تنقید

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس 1,100 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

سہیل آفریدی بزدار طرز کے وزیراعلیٰ، کے پی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکےگا، طلال چوہدری

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟