ٹوئٹر کا سورس کوڈ آن لائن لیک کردیا گیا

منگل 28 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سورس کوڈ کے کچھ حصے آن لائن لیک ہو گئے ہیں۔ ٹوئٹر کا سورس کوڈ GitHub پر پوسٹ کیا گیا تھا، جو مائیکروسافٹ کی ملکیتی سروس ہے جہاں سافٹ ویئر ڈویلپرز کوڈ شیئر کرتے ہیں۔ ٹوئٹر کی جانب سے اسے ہٹانے کی درخواست کے بعد اب اسے ہٹا دیا گیا ہے۔

گٹ ہب کے ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا ‘گٹ ہب عام طور پر مواد ہٹانے کے فیصلوں پر تبصرہ نہیں کرتا تاہم شفافیت کے مفاد میں ہم ہر DMCA (ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ ایکٹ) کو ہٹانے کی درخواست کو عوامی طور پر شیئر کرتے ہیں۔

ڈی ایم سی اے پر 1998 میں امریکہ میں قانون پر دستخط کیے گئے تھے۔ اس کا مقصد انٹرنیٹ پر کاپی رائٹ شدہ مواد کی حفاظت کرنا ہے۔ سورس کوڈ ہٹانے کی درخواست میں ٹوئٹر نے GitHub سے یہ معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا کہ اس اکاؤنٹ کے پیچھے کون ہے جس نے کوڈ کو لیک کیا۔ جس اکاؤنٹ سے کوڈ لیک کیا گیا اس اکاؤنٹ کا نام FreeSpeechEnthusiast ہے۔

ٹوئٹر نے فائلنگ میں کہا کہ اکاؤنٹ نے کمپنی کے ملکیتی کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس لیک نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے لیے ایک نیا چیلنج پیدا کیا، کیونکہ انہوں نے ٹوئٹر کی افرادی قوت کو ایک تہائی سے زیادہ کم کر دیا ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ٹوئٹر کے ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سے مشتہرین کی بڑی تعداد پیچھے ہٹ چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp